ڈی چوک میں پولیس اور جیالوں میں تصادم

0
482

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نیب اولڈہیڈکوارٹر پہنچ گئے جبکہ پولیس نے بلاول کےساتھ جانے والے کارکنوں کوڈی چوک پرروک لیاجس پر پولیس اور کارکنوں میں تصادم ہو گیا، پولیس کی جانب سے جیالوں پر واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا پولیس نے کار سرکار مداخلت میں پیپلزپارٹی کے متعدد جیالے گرفتار کرلئے ۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 100 گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے ،بلاول بھٹو کا قافلہ ڈی چوک پہنچا تو پولیس نے بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی کو آگے جانے دیا اورکارکنوں کی گاڑیوں کو روک لیا ،جس پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی ،کارکنوں نے نیب ہیڈکوارٹر کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس کی جانب سے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ متعدد کارکن پولیس کا حصار توڑ کر آگے بڑھ گئے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد جیالو ں کو حراست میں لے لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here