پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تشدد ،مریم نوازمیدان میں آ گئیں

0
604

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج صبح نیب اسلام آباد میں پیش ہوئے جہاں انہیں سوالنامہ دیا گیا تاہم اس موقع پر ان سے اظہار یکجہتی کیلئے پیپلز پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں وفاقی دالرحکومت پہنچ گئیں جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس نے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس پر اب مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پارلیمنٹ ، وزیراعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملہ کرکے دارلحکومت کو چار مہینے تک مفلوج رکھنے والا دھرنا گرد ایک دن کیلئے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کر سکا کیونکہ ڈرتا ہے ، چور دروازے سے آیا ہے ، دس ماہ میں یہ حال ہو گیاہے ، ووٹ چوروں کا، پیپلز پارٹی کے سیاسی کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here