بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا۔

0
576

آسام (نیوزڈیسک) : بھارتی فضائیہ کے لا پتہ ہونے والے طیارے کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا جو ٹرانسپورٹ طیارہ بھارتی شہر آسام میں موجود ائیربیس سے پرواز بھرنے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا اسے خلائی مخلوق ’ایلینز‘ لے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 3جون کو بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ بھارتی شہر آسام میں موجود ائیربیس سے پرواز بھرنے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا، طیارے سے آخری رابطہ 3جون کی دوپہر ایک بجے کے قریب ہوا تھا لیکن اس کے بعد طیارے سے رابطہ نہیں ہو سکا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں 13 مسافر سوار تھے جن میں 5 مسافر اور 8 کریو ممبرز سوار شامل ہیں۔بھارتی فضائیہ نے گمشدہ طیارے کا سراغ لگانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کارلانا شروع کر دیا تھا تاہم طیارے کا سراغ نہیں لگایا جا سکا تھا جس پر بھارتی میڈیا نے دعوی کر دیا کہ طیارے کو خلائی مخلوق ایلینز لے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انٹونوو اے این 32 طیارے نے آسام کے علاقہ جورہاٹ سے پرواز بھری تھی اور میچوکا ویلی کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں لا پتہ ہو گیا۔طیارے کا سراغ لگانے کی کوششیں کرنے کے باوجود جب وہ نہ مل سکا تو اس سے بھارتی میڈیا نے یہ اندازہ لگانا شروع کر دیا کہ اس جہاز کو ایلینز لے گئے ہیں لیکن اس کے بعد جہاز کا ملبہ مل گیا اور بھارت کا یہ دعوی بھی جھوٹا ثابت ہو گیا۔ ے مطابق گزشتہ روز آسام سے لاپتہ ہونے والے طیارے کا ملبہ ریسکیو آپریشن کے دوران تلاش کر لیا گیا۔ جبکہ بھارتی فضائیہ کے طیارے میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔بھارتی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 1 ونگ کمانڈر، 4 فلائٹ لیفٹیننٹ، 1 سکواڈرن لیڈر اور 7 ایئرمین شامل ہیں، طیارہ مکمل تباہ ہوچکا اور لاشوں کی شناخت کرنا ناممکن ہے۔ تاہم بھارتی حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات نہیں بتائیں گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here