ایک گاؤں ایسا بھی ہے جہاں 71 سالوں سے بجلی نہیں

0
572

دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک بھارت میں ایک گاؤں ایسا بھی ہے جہاں 71 سالوں سے بجلی نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چھتیس گڑھ کے گاؤں تریشولی میں 71 سال سے بجلی نہیں ہے اور یہاں کے 70 سالہ باسی ر میش پال کا کہنا ہے کہ جب سے وہ پیدا ہوئے ہیں انہوں نے بجلی نہیں دیکھی۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تریشولی میں تقریباً 100 گھر آ باد ہیں، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے رہائشی مشکلات کاشکار ہیں، بچے رات میں لالٹین کی روشنی میں پڑھنے پر مجبور ہیں،اور اس علاقے میں مٹی کا تیل بھی بہت کم میسر آ تا ہے۔
رمیش پال کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دنوں میں یہاں بہت سی سیاسی شخصیات کا گزر ہو تا ہےمگر کوئی بھی آج تک ہمارا یہ مسئلہ حل نہیں کر پایا، شاید وہ کرنا ہی نہیں چاہتے۔وہ صرف ہمیں امیدیں دلاکر ووٹ مانگ کر چلے جاتے ہیں۔
ایک مقامی خاتون کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے رات میں بچھو، سانپ اور کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے کے واقعات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ تریشولی گاؤں میں پانی کی بھی شدید قلت کے باعث ایک ہی تالاب ہے ، یہاں کے رہائشی اور جانور ایک ہی تالاب سے پانی پیتے اور استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here