سندھ میں جلد 3 بڑی گرفتاریاں

0
693

کراچی (نیوزڈیسک) قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں جلد 3 بڑی گرفتاریاں ہونے والی ہیں، یہ الہامی کیفیت نہیں بلکہ نوشتہ دیوار ہے، چور ہو یا چورنی احتساب سب کا ہونا چاہیے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مراد علی شاہ کو وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ کہ سندھ میں 137 ارب میں سے صرف 90 ارب روپے خرچ ہوئے۔اسی طرح 1182 ارب روپے کے اعتراضات کا جواب نہیں دیا گیا۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ میں تین بڑی گرفتاریاں ہونے والی ہیں۔ یہ الہامی کیفیت نہیں ،نوشتہ

دیوار ہے،چور ہو یا چورنی احتساب سب کا ہونا چاہیے۔ واضح رہے عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر آصف زرداری سے صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ’’آپ کی ہمشیرہ فریال تالپورکوگرفتار کرنے سے متعلق بھی خبریں چل رہی ہیں؟‘‘ جس پر انہوں نے کہا کہ فریال تالپور ایک بہادرخاتون ہیں۔فریال تالپوروارنٹس سے ڈرنے والی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فریال تالپور بھی ان کیسز کا مقابلہ کریں گی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ۔ سابق صدر نے کہا کہ عمران خان اگر 1947 ء سے کمیشن نہیں بنانا چاہتے تو پچھلے 20 سال میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا بجٹ کی منظوری کا انحصار اختر مینگل پر ہے کہ وہ کدھر بیٹھتے ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ عمران خان نے کیسے کہا ملک مستحکم ہوگیا کیا لوگوں کی تنخواہیں بڑھ گئی ہیں میرے دور میں تو سب کی تنخواہیں بڑھتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کچھ بھی کہتے رہتے ہیں، انہوں نے تو پہلے کہا تھا کہ خود کو گولی مارلوں گا لیکن سیاست میں نہیں جاؤں گا، پھر کہا خودکشی کرلوں گا مگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا۔آصف زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اگر میرا مشورہ مانیں تو استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here