نااہلی کے لئے عدالت جانے کا اعلان

0
1030

سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے فریال تالپور کی نااہلی کے لئے عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ اور صوبائی حکومت دوغلی پالیسیوں پر چل رہے ہیں،نیب کیسز میں نام آنے کے بعد وزیر اعلی سندھ بہت ڈرے ہوئے ہیں۔منگل کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے ایک بار پھر سندھ حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی پر وزیراعلیٰ سندھ کو عدالت لے جائیں گے اس کے علاوہ فریال تالپور کے خلاف بھی عدالت جارہے ہیں ، جعلی اکائوئنٹس کیس میں نامزد ہونے کے بعد فریال تالپور اب صادق اور امین نہیں رہی ہیں۔
فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ تاریخ میں کوئی اسمبلی ایسی نہیں جسے سب جیل مقرر کیا گیا ہے،اسپیکر نے اسمبلی کی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا کیا اسمبلی کا تقدس پامال کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں سیکرٹری اسمبلی کے عہدے باپ سے بیٹے کو منتقل ہوئے ہیں سیکرٹری اسمبلی وزیر کی اجازت کے بغیر رپورٹ پیش نہیں کررہے ہیں ، آڈٹ رپورٹ میں1142بلین کی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں،مگر پندرہ سال میں 8فیصد رپورٹ بھی نہیں دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here