پاکستان کے لیے خوشخبری

0
524

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان قرض کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا ہے عالمی بینک پاکستان کو 91 کروڑ80 لاکھ ڈالرکاقرضہ فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے جس پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد جب کہ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچاماہتو ایلنگوان نے دستخط کئے ہیں۔عالمی بینک سے ملنے والے 40 کروڑ ڈالر ریونیو بڑھانے کے پروگرام کے لئے ہوں گے، ٹیکس بیس بڑھائی جائے گی اور ٹیکس دہندگان

کو سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اصلاحاتی پروگرام کے تحت ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھا کر17 فیصد تک لے جائی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق عالمی بینک سے ملنے والے قرض میں سے 40 کروڑ ڈالر ملک میں اعلی تعلیم کی ترقی پر خرچ ہوں گے، جب کہ دیگر 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خیبر پختونخوا ریونیو موبلائزیشن اینڈ ریسورس مینجمنٹ پروگرام کیلئے خرچ ہوں گے، جس کے تحت خیبر پختونخوا میں ریونیو کلیکشن میں اضافہ، پبلک ریسورس مینجمنٹ اور پبلک ریسورس مینجمنٹ میں بہتری لائی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here