مریم اورنگزیب نے پیش گوئی کر دی

0
404

پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے جیل سے باہر آنے کی پیش گوئی کر دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اب شیر زیادہ دیر تک جیل میں نہیں رہے گا۔ ویڈیو میں اس شخص نے گواہی دی جس نے فیصلہ دیا۔نالائق اور نااہل وزیر اعظم کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ شیر گیدڑ سے نہیں ڈرتے۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور خواجہ آصف کی گرفتاری کی باتیں کی جارہی ہیں۔ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ سب کو گرفتار کر لو خلق خدا کو کیسے روکو گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی حکومت گرانے کے لیے نواز شریف کو جیل میں ڈالا گیا۔نواز شریف نے بجلی کے منصوبے اور موٹروے بنائی۔نواز شریف اس لیے جیل میں ہے کیونکہ آپ نالائق ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نون لیگ کی شیرنی سے ڈرتے ہیں۔جب کہ دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے آڈیو اور ویڈیو کی فرانزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عدالتوں کو چیلنج کرنا‘ اداروں کو کمزور کرنا‘ عدالتوں پر بہتان تراشی کرنا‘ قانون کو یرغمال بنانا مریم نواز کا مشغلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن)کے چیئرمین پریس کانفرنس میں بے چارگی کی تصویر بنے نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ جعل ساز گروہ اور مافیا اداروں کو کسی طرح بھی آزاد اور خود مختار نہیں دیکھنا چاہتا‘ قطری خط شریف خاندان کی منی ٹریل کا ثبوت نہ بن سکا‘ معزز جج نے گزشتہ روز کی ویڈیو کو جعلی اور غلط قرار دیا ہے‘ جعل ساز ٹولہ مسلسل قوم کو گمراہ کرنے کیلئے سرگرم ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ توشہ خانے کی بہت سی اشیاء قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنیوالے اس ٹولے کے پاس ہیں‘حکومت اپنے نظام کو کسی گروہ کے ہاتھوں گروی نہیں رکھنے دے گی‘ حکومت تحقیقات کریگی ، جس میڈیا ہاؤس میں یہ آڈیو ویڈیو جوڑی گئی اس کی بھی نشاندہی کرینگے‘ حکومت جعل سازی میں ملوث تمام پردہ نشینوں کو بے نقاب کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو کے موجد ناصر بٹ کیخلاف سنگین مقدمات درج ہیں‘ معز ز جج نے بھی آڈیو ویڈیو کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے‘ نئے پاکستان میں قانون آزاد اور ادارے با اختیار ہیں‘ ہم سب کو قانون کے تابع ہونا ہے‘ چور مچائے شور کا بیانیہ اب نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نہیں بلکہ رہزن کمیٹی ہے‘ 12ویں کھلاڑی کی خواہش پر اپوزیشن کی اے پی سی بلائی گئی‘ ماضی میں دو خاندانوں نے سیاست کو وراثت سمجھ کر تقسیم کیا‘ میثاق جمہوریتکے نام پر میثاق کرپشن پر دستخط کیے گئے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ وفاق کی علامت ہوتا ہے‘ یہ لانگ مارچ، ڈبل مارچ یا مارچ مارچ کریں ہمیں کوئی د لچسپی نہیں، ہمیں ہر وہ قدم اٹھانا ہے جس سے ملک میں استحکام آئے‘ حکومت عوام کو جوابدہ اور اٴْنکے حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے‘ سیاسی یتیموں کے ہتھکنڈ وں سے ہمیں کوئی غرض نہیں‘ ان تلوں میں تیل نہیں ، یہ تنکے کا سہارا تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت 1200ارب روپے کا گردشیقرضہ چھوڑ کر گئی‘ حکومت نادار افراد کیلئے سستا گھر سکیم شروع کرنے جا رہی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here