ہمیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے

0
439

وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کی اور اسے مسترد کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرادادوں کے مطابق بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے بھارت کو غیر ذمہ دارانہ اور یکطرفہ اقدامات سے روکنے کیلئے عالمی برادری کو اپنا کردا رادا کرنا چاہئے۔ بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے کہا کہ بحرین کی حکومت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ بحرین کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ معاملہ مذاکرات سے حل ہو گا۔خیال رہے اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر پر کئی ملکوں کے حکمرانوں سے رابطہ کر چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا ۔دونوں نے گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے خیالات پر گفتگو کی گئی جب کہ خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ کشمیر کے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر وزیراعظم عمران خان اس سے قبل ملائیشیا کے وزیراعظم مہا تیر محمد کو بھی فون کر چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد کو مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت کی غیرقانونی حرکت خطے کا امن برباد کرے گی۔ بھارت کی حرکت سے دوہمسایہ ایٹمی ممالک کے درمیان تعلقات مزید خراب ہوجائیں گے۔ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں۔ کشمیر میں کشیدہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ملاقات کا منتظر ہوں۔ دونوں وزرائے اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں سائیڈ لائن پر ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردگان سے بھی رابطہ کیا تھا۔اس دوران وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ تفصیلات سے آگاہ ہونے کے بعد ترک صدر طیب اردگان نے بھارتی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔۔ ترکی نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پرپاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here