سعودی عرب پر ڈرون سے حملہ

0
338

یمن کی حوثی ملیشیا نے ایک بار پھر سعودی عرب پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ تاہم عرب اتحادی فوج نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب بھیجا گیا یہ ڈرون فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے لیس یہ ڈرون طیارہ شورش زدہ یمن کے شہر صنعا سے سعودی عرب کے سرحدی شہر خمیس مشیط کی جانب چھوڑا گیا تھا مگر اتحادی فوج نے بروقت کارروائی کر کے اسے مار گرایا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یمن کے لیے تشکیل کردہ عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل تُرکی المالکی نے بتایا کہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا نے سوموار کو صبح سویرے صنعا سے ایک بمبار ڈرون سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقے خمیس مشیط کی جانب چھوڑا تاہم ، اس ڈرون کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی مستعد اور چاق و چوبند سعودی فضائیہ نے تباہ کر دیا۔ جس کے باعث یہ ڈرون تباہی پھیلانے میں کامیاب رہا۔ کرنل المالکی نے مزید کہا کہ کرنل المالکی نے کہا کہ حوثی میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو بین الاقوامی جنگی و انسانی قوانین کی کھُلم کھُلا خلاف ورزی ہے۔ سعودی عرب ان حملوں کے جواب میں حوثیوں کی جارحیت سے نمٹنے کی خاطر جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔ڈرون حملے دہشت گردی ہیں، ان کے مرتکب حوثیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانی چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here