وزیراعظم کا عالمی رہنماؤں سے رابطہ

0
353

وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنماؤں سے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اردن کے بادشاہ عبداللہ بن حسین دوئم اور فرانسیسی وزیراعظم ایمانوئل میکرون سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیراعظم نے عالمی رینماؤں کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یکطرفہ غیرقانونی اقدامات کے ذریعے کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ اردن کے بادشاہ عبداللہ بن حسین دوئم نے کہا کہ اردن کشمیر کے معاملے کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے۔ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کویت کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحماد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں انہوں نے کویت کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو بتایا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے ’’فالس فلیگ آپریشن‘‘ کی طرز کا کوئی ناٹک رچا سکتا ہے، توقع ہے کویت مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے پاکستان کی معاونت جاری رکھے گا۔ وزیر خارجہ نے کشمیر کے مسئلہ پر سیکورٹی کونسل، ہیومن رائٹس کونسل اور او آئی سی میں پاکستان کے مؤقف کی تائید پر کویتی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ کویت مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے پاکستان کی معاونت جاری رکھے گا۔ کویتی وزیر خارجہ نے اس ساری صورتحال سے آگاہ کرنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔ کویتی وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ممکنہ تعاون کا عندیہ دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here