صحافی برادری کا سکرنڈ پریس کلب کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ

0
634

نوابشاہ ( گل محمد لغاری) ایف آئی ائےکی طرف سے سندھ ٹی وی نیوز چینل اس کی ہیڈ آفس پر بلا جواز کاروائی کے خلاف سکرنڈ پریس کلب کے صدر سینئر صحافی اور ادیب استاد محمد صدیق منگیو کی سربراہی میں سکرنڈ کی صحافی برادری نے سکرنڈ پریس کلب کے آگے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقعے پر سندھ ٹی وی نیوز رپورٹر سکرنڈ پریس کلب کے نائب صدر مشتاق احمد سولنگی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایف آئی ای نے سندھ ٹی وی نیوز اینکر پرسن ارشاد جاگیرانی بلا جواز گرفتار کرکے لے جانے والے عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہوگئی مزید مشتاق سولنگی نے کہا کہ اس واقعے کے خلاف پورا سندھ سراپا احتجاج ہے سندھ کے صحافی ایسی حرکت برداشت نہیں کریں گے ہم لوگ سندھ کے صحافیوں اور سندھ ٹی وی کے عملے کے ہر وقت ساتھ ہیں مظاہرین میں سکرنڈ کی سیاسی اور سماجی رہنماؤں کے سمیت سکرنڈ پریس کلب کے صحافی ولی محمد بھٹی ۔ صحافی رضا محمد سیال صحافی راجکمار اوڈ بھی موجود تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here