تمام انسان اور گاڑیاں رک جائیں گی

0
321

اسلام آباد(نیوزڈیسک)یوم یکجہتی کشمیر پر کل ملک بھر میں دن 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک تمام انسان اور گاڑیاں رک جائیں گی ،وزیراعظم عمران خان ارکان اسمبلی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے آئیں گے،وزیراعظم پارلیمنٹ کے باہر نوجوانوںاور طلبا سے خطاب کریں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت پاکستان کی اپیل پر کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا، کل ملک بھر میں دن 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک تمام انسان اور گاڑیاں رک جائیں گی ،کل 12 بجے سے 12 بج کر 3 منٹ تک قومی ترانہ بجایا جائے گا جبکہ 12 بج کر 3 منٹ سے 12 بج کر 5 منٹ آزادکشمیر کا ترانہ بجایا جائے گا،وزیراعظم عمران خان ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے آئیں گے ، وزیراعظم پارلیمنٹ کے باہر نوجوانوں اورطلبا سے خطاب کریں گے جبکہ ملک بھرمیں عوام گھروں دفاتر سے باہر نکل کرروڈپرجمع ہوں گے ،نماز جمعہ کے اجتماعات میں کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here