خزانے کو اربوں کا نقصان

0
357

کراچی(نیوزڈیسک) سندھ میں بجلی کی پیداوار کیلئے نکالے جانیوالے کوئلے کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ توانائی سندھ کے زیر انتظام لاکھڑا کول مائننگ سے ہزاروں ٹن کوئلہ غیر قانونی طور پر نکالا جاچکا جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔کول مائنز ڈائریکٹوریٹ سندھ نے لاکھڑا کول فیلڈ کی سیکیورٹی کیلئے پولیس سے مدد طلب کرلی ہے۔محکمہ توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کول مائننگ لیز منسوخ ہونے کے باوجود نجی کمپنی کوئلے کے ذخائرنکال کر فروخت کررہی ہے،جس کے بعد ڈائریکٹوریٹ کول مائنز نے ایس ایس پی اورڈپٹی کمشنر جامشورو کو جروری کارروائی کے لئے خط ارسا ل کردیا ہے جس میں لاکھڑا کول فیلڈ کی سیکیورٹی بڑھاکر کوئلے کی غیر قانونی فروخت روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here