صحافت کے رنگ میں رنگنےپر حاجی عبداللہ کے لیےسکرنڈ پریس کلب میں علیشان تقریب

0
746

نوابشاہ(گل محمد لغاری شمع نیوز )مرک نیوز پیپر سکرنڈ کا رپورٹر اور صحافتی دنیا میں اپنا پہلا قدم رکھنے پر حاجی عبداللہ مگسی کی شان میں سکرنڈ پریس کلب کی طرف سے ایک علیشان تقریبی پروگرام کیاگیا تقریب کی کمپیرنگ سینئر صحافی چاچا رضا محمد سیال نے کی تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیاگیا قرآن پاک کی تلاوت صحافی کنور ظفر نے کی جس کے مہمان خاص پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سکرنڈ پریس کلب کے اعزازی ممبر گل محمد رند تھے تقریب میں گل محمد رند نے کہا کہ مجھے خوشی ہوتی ہے جب ایسے سمجھدار اور پڑھے لکھے لوگ پریس کلب آئیں میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ سرحدوں کی حفاظت ہتھیاروں کے بجائے قلم سے بھی کی جاسکتی ہے اسی طرح معاشرے کو برائیوں سے بچانے کے لیے صحافی یا کالم نگار نہ لکھیں تو کسی غریب کو شاید انصاف نہیں مل پائے
تقریب میں سکرنڈ پریس کلب کے صدر سینئر صحافی اور ادیب استاد محمد صدیق منگو نے کہا جب ہم لوگوں نے صحافت شروع کی تھی تو وہ بہت مشکل اور کٹھن دور تھا اس وقت الیکٹرانک میڈیا نہیں تھی جس وقت ہم اپنی خبریں ٹیلیفون اور پوسٹ ذریعے بھیجا کرتے تھے لیکن بہترین اور ایماندار صحافی اپنی خبر کے لئے جیتا بھی تھا اور مرتا بھی تھا اور رات کو سکون کی نیند سوتا تھا وہ اس لیے کہ اس کا ضمیر مطمئن تھا ایسی صحافت قوم کو زندہ رکھتی ہے اور ملک کو ترقی بھی دلاتی ہے اور بہترین چیزوں کا ابتدا بھی کرتی ہے اصل صحافت وہ کہلائی جاتی ہے
آخر میں سندھ کی ثقافت کے مطابق سکرنڈ پریس کلب کے دوستون نے حاجی عبداللہ مگسی کو اجرک اور پھلوں کے تحفے پیش کیے
تقریب میں سکرنڈ پریس کلب کے سینئر صحافی و کالم نگار قاضی جاوید سنائی ۔سینئرصحافی مسعود عمرانی ۔ صحافی رانا خلیل راجپوت صحافی حیدر خانزادہ۔ صحافی راجکمار اوڈ ۔ صحافی عدنان خانزادہ ۔ مجید عباسی ۔ استاد میر محمد کیریو ۔ عبدالغنی مگسی۔ دانی بخش مگسی اور گل محمد لغاری موجود تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here