شہباز گل مستعفی، عون چوہدری برطرف

0
488

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ وزیر اعلی کے مشیر محمد عون چوہدری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے محمد عون چوہدری کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عمرہ سے واپسی پر صوبائی کابینہ میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں، عوامی فلاح کے تقاضے پورے نہ کرنے والے وزرا ءکو ہٹایا جائے گا۔اس سے قبل شہباز گل نے آج صبح ٹوئٹر کے ذریعے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کوئی اہم فیصلہ کرنے والے ہیں۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق کام نہ کرنے والے مزید وزرا کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیونکہ بعض وزرا مواقع ملنے کے باوجود تسلی بخش کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم سے اپنی حالیہ ملاقات میں انہیں تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق عون چوہدری کی جگہ آصف محمود کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر تعینات کیا گیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here