مرنے والے شخص پر نوٹوں کی بارش

0
604

شادی بیاہ کی تقریبات میں اکثر اوقات نوٹوں کی بارش کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے۔کیونکہ اپنی شادی کو یادگار بنانے کا خواب تو ہر کسی کا ہوتا ہے ، ہر کوئی اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے نت نئے طریقے آزماتا ہے کوئی باراتیوں میں ڈبہ پیک فونز تقسیم کرتا ہے تو کوئی اپنی بیوی کو روبوٹ تحفے میں دے دیتا ہے۔گذشتہ سال ایک شادی سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی تھی کیونکہ اس شادی میں پانچ ہزار کے نوٹوں کی بارش کی گئی تھی۔ سیالکوٹ میں ہوئی اس شادی کی تقریب میں 5 ہزار روپے کے نوٹ نچھاور کیے گئے جس سے باراتیوں سمیت آس پاس کے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ لیکن شادی میں نوٹوں کی بارش کے بعد اب ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے دیکھنے اور سننے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں لوگوں کو جنازے کے اوپر نوٹوں کی بارش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ساتھ وائرل ہو گئی ہے۔جس پر صارفین نے مختلف آراء کا اظہار کیا۔کئی صارفین نے سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے جہالت قرار دے دیا۔مرنے والے شخص پر نوٹوں کی برسات دیکھ کر کچھ صارفین نے اسے محض پیسوں کا ضیاع قرار دے دیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مردہ شخص پر لوگ چھتوں سے نوٹ نچھاور کر رہے ہیں۔کچھ صارفین نے یہ بھی کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ کسی گاؤں میں رسم ہو۔کچھ صارفین نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ مرنے والے شخص نے یہ وصیت کی ہو کہ مرنے کے بعد اس کے اوپر نوٹوں کی بارش کی جائے۔تاہم سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں کے لیے یہ ویڈیو حیران کن ثابت ہوئی۔ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے: https://youtu.be/bXUg8IlvsVE
واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں جہاں شادی کی رسومات الگ الگ ہیں وہیں انتقال پر بھی مختلف رسم و رواج اپنے جاتے ہیں جو کہ کئی سالوں سے چلے آ رہے ہیں،کچھ علاقوں میں مردہ شخص کو تدفین سے قبل باقاعدہ طور پر تیار کیا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here