کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سکرنڈ میں ریلی نکالی گئی

0
545

نوابشاہ (رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز )
مقبوضہ کشمیر میں 54 روز کرفیو جاری بھارتی فوج ظلم و بربریت جاری، اور مسلمانوں کی نسل کشی کرنے کے خلاف اور کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سکرنڈ کشمیر کمیٹی کی کی جانب سے اور اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم جتوئی اور گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل محمد خان کیریو کالج اسٹاف اور طلبہ کے تعاون سے پرجوش کے ساتھ ریلی نکالی گئی
جس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم جتوئی۔گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل۔محمد خان کیریو لیکچررز ۔سید منظور شاہ ۔مختیار جمالی۔عامر رزاق خانزادہ ۔نورالامین۔گل حسن مگسی۔
کشمیر کمیٹی سکرنڈ کے ممبر کنور شہباز راجپوت۔عمیس خانزادہ۔چوہدری سلمان خانزادہ فیض اکبر خانزادہ۔قاسم راجپوت۔شکیل خانزادہ ذیشان اور دیگر سول سوسائٹی کے لوگ کالج کے طلبہ کی بڑی تعداد شرکت
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم جتوئی کا کہنا تھا کہ بھارت مسلمانوں کی نسل کشی کرنے میں لگا ہوا ہے
آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 54ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، اور ابھی تک کرفیو نہیں ہٹایا گیا مسلمان گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں کھانے پینے کی اشیاء ختم ہوگئی ہیں۔ او دنیا خاموشی سے بیٹھ کر تماشہ دیکھ رہی ہے۔اقوام متحدہ اور دنیا کی تمام ہومین رائٹس کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
دوسری جانب گورمنٹ ڈگری کالج سکرنڈ کے پرنسپل محمدخان کیریو۔ لیکچرارز۔اور کشمیر کمیٹی کے ممبرز کا کہنا تھا کہ ہم ہر وقت پاکستان اور کشمیری مسلمان بھائیوں بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ہم بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں
370 اے کا خاتمہ اور مسلمانوں کی نسل کشی کرنے کا جو مقصد ہے اس میں ہم اس کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے کشمیر ہمارا ہے اور ہم کشمیر کے ہم آخری دم تک کشمیر کا ساتھ دیں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here