بھارتی میڈیا نے بڑادعویٰ کردیا

0
457

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 8 نومبر کو بھارتی سائیڈ پر کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے ۔ یونین منسٹر ہرسمرت کور بادل نے ٹویٹ میں بتایا کہ بابا گرو نانک دیو جی کی برکت سے سکھ برادی کیلئے یہ خواب اب حقیقت میں بدلنے والا ہے کہ وہ اب گورودوارہ کرتار پور صاحب جا کر اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں گے ۔ مودی 8نومبر کو تاریخ کرنے جا رہے ہیں ۔علاوہ ازیں ہندوستان ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم مودی راہداری کے افتتاح کیلئے پاکستان جائینگے تاہم اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھی کرتار پور راہداری منصوبے کے افتتاح کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here