کراچی کے علاقے ڈیفنس سے پلاسٹک کے انڈے ملنے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس سے پلاسٹک کے انڈے ملنے کے معاملے پر پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے جبکہ تین افراد سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
کراچی سے پلاسٹک کے انڈے ملنے کا انکشاف
ایس پی انویسٹی گیشن سوہائی عزیز نے کہا کہ انڈوں کی سپلائی کہاں سے کی جاری تھی پتہ لگایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ انڈوں میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کتنی خطرناک ہے یہ جانچنے کےلیےانڈوں کو لیبارٹری بھیجا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتارتینوں افراد کو عدالت میں پیش کرکےریمانڈ حاصل کیا جائےگا۔
کراچی سے پلاسٹک کے انڈے ملنے کا انکشاف
ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ کا کہنا ہے کہ ملزموں کا منظم گروہ ہے جوشہر میں پلاسٹک کے انڈے سپلائی کررہا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ