رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ
سکرنڈ خانزادہ راجپوت سوشل فورم کے زیر اہتمام بسلسلہ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر” مقابلہ حسن نعت” کی باوقار تقریب کا انعقاد سابق رکن سندھ اسمبلی عاصم کبیر خانزادہ کی زیر صدارت جماعت خانہ سکرنڈ میں کیا گیا جس میں گیارہ اسکولز کے27 ثناء خواں طالبات و طلبہ نے نذرانہ عقیدت بحضور سرور کائناتﷺ پیش کر کے محفل میں سحر طاری کر دیا اور شرکاء محفل سبحان اللہ کی صدا بلند کرتے رہے خوب صورت انداز میں نظامات کر کے معروف ثناء خواں الطاف حسین نقشبندی نے محفل کو گرمائے رکھااس موقع پر ججز کے فرائض سید نور محمد شاہ اور زبیر زبیری نے سرانجام دیئے جبکہ فورم کے میمبران رانا خلیل راجپوت شبیر راجپوت، اعظم راول، ولی محمد بھٹی ، سلمان خانزادہ عدنان خانزادہ کی زیر نگرانی مقابلہ حسن نعت فائنل راونڈ کے 12 ثناء خواں طلبہ میں سے پہلی پوزیشن سچل فاونڈیشن اسکول کے عاصم احمد دوسری پوزیشن ملت ہائ اسکول کے ریحان احمد اور تیسری پوزیشن جناح پبلک اسکول کے حارث محمود نے حاصل کی جبکہ طالبات میں پہلی پوزیشن ملت ہائ اسکول کی طالبہ سعدیہ عارف دوسری پوزیشن انیقہ رضوان خانزادہ ایگل ہاوس اسکول اورانیشہ محمد علی انڑ جناح پبلک اسکول تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں تمام پوزیشن ہولڈرز میں عاصم کبیر خانزادہ ، محمد مراد خانزادہ ،عبدالتواب شیخ ، خیر محمد چنا، محمد صدیق منگیو، قربان عمرانی، شبیر راجپوت، اعظم راول، الطاف حسین نقشبندی، عارف خانزادہ، اور محمد الیاس خانزادہ نے شیلڈز نقد پرائز اور اسناد کے ساتھ عربک کاسمیٹک کے ناظم راول کی جانب سے گفٹ پیک تقسیم کئے گئے تقریب میں خانزادہ سوشل فورم کے مرکزی جنرل سیکرٹری عارف خانزادہ کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں عاصم کبیر خانزادہ ، محمد مراد خانزادہ، عبدالتواب، شیخ، انور سلیم خانزادہ، محمد صدیق منگیو،ساجد قیوم خانزادہ،آصف اختیار خانزادہ، مرحوم شاہد نور خانزادہ سمیت دیگر میں شیلڈ پیش کیں گئیں تقریب سے صدارتی خطاب میں سابق رکن صوبائ اسمبلی عاصم کبیر خانزادہ نے کہا کہ محمد مصطفی کی شان اقدس سے والہانہ محبت اور عقیدت کے ساتھ سنت رسول پر عمل کرنا بھی بے حد ضرور ی ہے۔ محمد مراد خانزادہ نے کہا کہ سوشل فورم نے مقابلہ حسن نعت منعقد کرکے بچوں میں مثبت رجحان کو فروغ دیا ہے اس موقع پر پرنسپل محمد رضوان ، کنور عبدالرب، راشد مکرم، ظہیر مغل ، انوار راجپوت،طارق راجپوت، عبدالجبار راجپوت، عمیس خانزادہ، عمران شیخ ، فرقان قادری، شاہد خانزادہ ، عمر فاروق خانزادہ ، ندیم اختر خانزادہ ، رضا محمد سیال ، میر محمد کیریو ڈاکٹر گل لغاری اور دیگر موجود تھے