ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تجاوزات کیخلاف آپریشن اختتامی مراحل میں

0
334

باغ آزاد کشمیر (حاجی محسن ہاشمی )ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی کی ہدایت پر بائی پاس روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن اختتامی مراحل میں داخل تحصیلدار سید قمر کاظمی ،اسٹیٹ آفیسر BDA سردار نوروز خان ،مجسٹریٹ میونسپل کارپوریشن سرفراز بیگ نے پولیس نفری کے ہمراہ بھاری مشینری کی مدد سے سید الشہداء چوک ہڈاباڑی سے گیاری چوک تک بائی پاس روڈ کے اطراف میں تمام تھڑے، شیڈ اور ہر قسم کی تجاوزات مسمار کر دیں
نالیوں، فٹ پاتھ کے اوپر تعمیرات، چوکوں چوراہوں اور بجلی، ٹیلی فون اور سٹریٹ لائٹس کے پولوں کی آڑ میں تجاوزات کو ہیوی مشینری سے مسمار کر دیا گیا
عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی کارروائی کو سراہا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here