سردی میں ٹھٹرتے بچوں اور والدین کا سکول انتظامیہ کے خلاف اجتجاج

0
748

گجرات (فرحان مرزا ) : آج صبح میرا گزر بارہ دری سے ہوا جہاں واقع ایک اسکول ایجوکیٹر بارہ دری کیمپس کے دروازے پر سردی میں ٹھٹرتے بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں سے کافی بچوں کے ساتھ انکے والدین بھی موجود تھے. معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ اسکول ٹائم صبح 8:15 منٹ ہے اور 8:16 پر باہر کا مین گیٹ بند کر دیا گیا تاکہ دیر سے پہنچنے والے بچوں کو سزا مل سکے. میرا اربابِ احتیار سے یہ سوال ہے. کہ یہ سزا دینے کا کونسا طریقہ ہے. کیونکہ بہت سے بچوں کو رکشہ وین ڈرائیور ڈراپ کر کے چلے جاتے ہیں. اور دھند اور سردی کی بھی کافی شدت ہے خدانخواستہ کوئی سانخہ رونما ہو جانے پر کون زمہ دار ہو گا. اسکول انتظامیہ؟ ضلعی انتظامیہ؟ یا ڈرائیور خیر چند ایک والدین جو وہاں موجود تھے انکے 20 منٹ احتجاج کے بعد دروازہ کھول دیا گیا اور اس کے بعد وہ والدین اپنے آفسز اور کاموں پر پہنچنے کیلئے لیٹ ہو گئے. Thanks

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here