مسلمانوں کے خلاف اقدامات اور متنازعہ شہریت قانون کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کو پہلا انتخابی جھٹکا لگا ہے اور اسے بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کی اسمبلی کے انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
جھاڑ کھنڈ کے وزیراعلی رگھو بارداس نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے ۔ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں جے ایم ایم اور کانگریس اتحاد کو واضح برتری حاصل ہوئی، کامیاب ہونے والی پارٹیوں کے کارکنوں نے جشن منایا۔
جھاڑکھنڈ کے ریاستی انتخابات میں 81 نشستوں میں سے جے ایم ایم اور کانگریس اتحاد نے 48 نشستوں پر برتری حاصل کی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ