سماں گاؤں گجرات میں نوجوان عمیر نامی لڑکے کو اغواء کر کے قتل کر کے بعد میں قاتلوں نے اپنی بیٹی کو بھی قتل کر کے غیرت کے قتل کا نام دینے کی کوشش کا انکشاف بزنس مین چوہدری بلال زیب ہنجرا سیالوی سپین کا عمیر بھانجا تھا اور چوہدری بلال زیب ہنجرا کےمطابق اورایف آئی آر کے مطابق پہلے اغواء کرکے قتل کر دیا گیا اور یہ بھی انکشاف ہوا کہ کسی نے لڑکے کے لواحقین کو مس گائیڈ کیا گیا جو 2 زندگیاں نگل گیا اور مقتول کے لواحقین نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ میرٹ پہ تفتیش کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی غیرت والا قتل نہیں
1 تو عورت کا یہ کام نہیں اور یہ سب پلان ہے اور ظلم ہےکیوں کہ اگر غیرت ہوتی تو اپنی بیٹی کو بھی یوں بدنام نہ کرتے دوسرا, 8ایم ایم کس طرح عورت چلا سکتی ؟تیسرا, اتنی غیرت ہے تو مرد سامنے آتے عورت کیوں سامنے لا رہے؟ہمارا بچہ حویلی کے پاس سے اغواء کر کہ قتل کیا گیا ہےلہذا یہ ہمارے ساتھ بہت ظلم اور زیادتی ہے ڈی پی او. صاحب میرٹ پہ تفتیش کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں اور یہ ماں نے غیرت کے نام پہ قتل کیا والا ڈرامہ بھی بے نقاب کریں تاکہ آئندہ کسی کا جوان بیٹا بلا وجہ نا مارا جایا کرے اور بہت آسان نہ بنایا جائے کہ بعد میں غیرت کا نام دے دیا جائے.