نوازشریف کو واپس لانے کا وقت آگیا ہے

0
418

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کا وقت آن پہنچا ہے، حکومت شریف برادران کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھے گی۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف نے اپنے علاج سے متعلق کوئی رپورٹ پنجاب حکومت کو جمع نہیں کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے متعلقہ محکمے ڈی پورٹ کرنے سے متعلق لیٹر لکھیں گے، نواز شریف کو واپس لانے کے لیے حکومت پاکستان لائحہ عمل واضح کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے وزیر اعظم کی کاوشیں رنگ لارہی ہیں، حکومتی اقدامات سے اشیائے صرف کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، آنے والے دنوں میں روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی۔معاون خصوصی نے افغان امن معاہدے کو وزيراعظم عمران خان کے مؤقف کی تائید قرار دیا ہے۔فردوس عاشق نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مافیا کے لیے پیغام ہے، وزیراعظم عوام کی ریلیف کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here