اللہ خلیل الرحمن قمر کی حفاظت فرمائےسبحانی اجنالہ مبشر اجنالہ

0
467

اللہ خلیل الرحمن قمر کی حفاظت فرمائےسبحانی اجنالہ مبشر اجنالہ خلیل الرحمن قمر کو فحاشی کے خلاف اعلان جہاد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں امریکہ کی ممتاز سماجی شخصیات چوہدری سبحانی اجنالہ اور چوہدری مبشر اجنالہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ خلیل الرحمن قمر نے فحاشی کے خلاف جو اتنی بہادری سے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں یہ عورت مارچ کے نام پر فحاشی مارچ ہے اور اس کو روکنا چاہیے حکومت کو انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر مقام پر خلیل الرحمن کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ انکو مزید ہمت عطا فرمائے کہ وہ بہادری کے ساتھ فحاشی کے خلاف بولتے رہیں انہوں نے کہا کہ ہر باوقار اور عزت دار مرد اور عورت انکے ساتھ ہیں اور قمر صاحب کو کسی صورت بھی بیہودہ عورت سے معافی نہیں مانگنی چاہیے اللہ تعالی ہمیں اور تمام پاکستانی قوم کو خلیل الرحمن کا اس نیک کام میں ساتھ دینے کی توفیق عطا فرمائے آمین اگر مارچ میں بے حیائی والے نعروں کی جگہ یہ نعرے ہوتے کہ عورت کو وراثت میں حصہ دو ۔تعلیم عورت حق ہے۔گھر کے کاموں میں مدد کے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پوری کرو۔مومن مرد اپنی آنکھوں کی حفاظت کرو۔عورت کا احترام سوسائٹی پر فرض ہے تو ہم ہر طرح سے اس مارچ کا ساتھ دیتے لیکن اس بے حیائی کے مارچ کی مکمل مخالفت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ان شاء اللہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here