گجرات (اسماعیل خرم )گجرات میں لاک ڈاون کے دوران بھی قتل کی وارداتیں ۔۔ گجرات محلہ بخشوپورہ میں نوجوان کو چھریاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا گجرات میں ماڈل تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی ھے محلہ بخشو پورہ کے رہائشی شہزاد امجد کو اس کے تایا کے بیٹوں نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر چھریوں کے پے درپے وار کر کے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ھو گئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی رضا حسنین ایس ایچ او اے ڈویزن رائے فیاض مری پولیس نفری موقع پر پہنچ گئے ریسکیو 1122 ٹیم نے شدید زخمی شہزاد امجد کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا تھانہ اے ڈویزن پولیس نے قتل کا مقدمہ نامزد ملزمان کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کر دی ھے لاک ڈاون کے دوران اس سے پہلے دو خواتین کو بھی قتل کرنے کے واقعات پیش آچکے ھیں