سپین پلٹ نوجوان گجرات میں کورونا سےجاں بحق

0
539

گجرات (ڈسٹرکٹ رپورٹر)گجرات سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس سے ایک نوجوان اپنی زندگی کی بازی ہار گیا ہے‘ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحصیل کھاریاں کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والے سپین پلٹ 30 سالہ نوجوان خرم سجاد میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی اور 29مارچ سے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھا جو آج زندگی کی بازی ہار گیا ہے۔گجرات میں کورونا سے نوجوان کی وفات نے سب کو آبدیدہ کر دیا ہے اور ضلع کی فضا سوگوار ہے۔مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے نوجوان کی ناگہانی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی آخروی منزلوں کی آسانی کی دعا کی ہے۔دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے (آمین)۔یاد رہے اس سے قبل ایک 65سالہ شخص بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر موت کی آغوش میں جا چکا ہے اس طرح گجرات میں نوجوان کی وفات گجرات کے باسیوں کیلئے دوسرا بڑا غم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here