وزیرآباد :ممتاز عالم دین کی کورونا وائرس رپورٹ بھی پازیٹو آ گئی

0
679

وزیرآباد(محمد کامران )عالم دین پیر قاری اشرف کا کورونا وائرس پازیٹو آنے پر آئسو لیشن وارڈگوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا
وزیرآباد کے علاقہ سپال کالونی کے رہائشی نامور مذہبی شخصیت پیر قاری اشرف کسی مریض کو دم کرنے کے لیے گجرات گئے جوکہ مریض بیرون ملک سے آیا ھوا تھا۔۔ قاری اشرف صاحب کے دم سے ٹھیک نہ ھوا ،مریض کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ پازیٹو آ گیا ، انتظامیہ نے پیر صاحب سمیت تمام اہلیخانہ کو ان کے گھر ہی قرنطینہ بنا کر تمام کے ٹیسٹ لئے۔۔۔ قاری صاحب ٹیسٹ دے کر اگلے دن اپنے گھر وزیرآباد آ گئے اور ان کی طبیعت خراب رہنے لگی ,5دن بعد گزشتہ روز جب پیر قاری اشرف کی کورونا وائرس کی رپورٹ بھی پازیٹو آ گئی تو گجرات انتظامیہ نے قاری صاحب کی تلاش شروع کر دی آحرکار گجرات ہیلتھ اور گوجرانوالہ ہیلتھ کے نمائندوں نے ریسکیو 1122کے ذریعے وزیرآباد گھر سے ان کو لے کر سول ہسپتال گوجرانوالہ کورونا وارڈ میں منتقل کر دیا اور ان کے بچوں کے بھی کورونا ٹیسٹ لے کر لیبارٹری بیج دیئے اور ان کو گھر پر قرنطینہ کردیا جبکہ پاک آرمی اور پولیس کی مدد سے مذکورہ علاقہ کو سیل کر دیاگیا اورماضی قریب میں جن جن لوگوں نے قاری اشرف سے دم کرایا تھا ان کی تحقیق شروع کر دی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here