رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ
امیر جماعت اسلامی ضلع نواب شاہ کا دورہ
الخدمت کی سرگرمیوں کا جائزہ و تحسین۔
یومِ بدر کے موضوع پر لائیو کیبل لیکچر پروگرام سے خطاب
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سرور احمد قریشی نے قیّم سردار احمد آرائیں کے ہمراہ سکرنڈ کا دورہ کیا الخدمت کے مقامی جنرل سیکریٹری توصیف رحمانی نے الخدمت کے جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر انہوں نے الخدمت کی روزانہ تقسیمِ افطار و راشن کی تقسیم سمیت دیگر ریلیف سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کام پر اطمینان اور تحسین کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت سکرنڈ کی ٹیم نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن صورتحال سے متاثرہ افراد کےلئے جس طرح بروقت امدادی سرگرمیوں کا آغاز کرکے اس مہم کو جس انتہائی منظم و مربوط انداز میں جاری رکھا ہوا ھے یہ اس ٹیم کی بہترین صلاحیتوں کا مظہر ھے۔
دریں اثنا پرائم میڈیا ہاؤس کے تحت غزوہ بدر کے عنوان سے منعقدہ لائیو کیبل پروگرام سے خطاب کرتے ھوئے سرور احمد قریشی نے کہا کہ کفر و اسلام کے پہلے عظیم معرکہ نے شکست و کامیابی کے نئے زاؤیے وضع کردیے 313 نہتے مسلمانوں کا 1000 کے لشکر جرار کو شکست سے دوچار کرنا دراصل عزم، ولولہ، و ایمانِ کامل کے ہتھیاروں کا ناقابلِ شکست ہونا ثابت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمان قوم پرستی، فرقہ پرستی و علاقائی عصبیت کے بتوں کو پیروں تلے روند کر اللّه کی حاکمیت کےلئے جب میدان عمل میں نکلتا ھے تو کامیابی خود اسکی متلاشی ہوا کرتی ھے اس موقع پر صدر الخدمت سکرنڈ کنور راشد مکرّم نے بھی خطاب کیا جبکہ پرائم میڈیا ہاؤس کے چیف ایگزیکیٹیو شبیر احمد راجپوت نے مہمانوں کا استقبال کیا