پٹرول نہ ملنے کے باعث کاروبارزندگی ٹھپ

0
377

بھوآنہ میں پٹرول کی قلت بدستوربرقرار,پٹرول نہ ملنے کے باعث کاروبارزندگی ٹھپ، حکومتی دعوئے،وعدے اور اقدامات بے سود
بھوآنہ(محمد عمر وقار اعوان سے) 9 روز گزرنےکے بعد بھی ملک بھر کی طرح بھوآنہ میں بھی پٹرول کی مصنوعی قلت بدستور برقرار ہے۔ تحصیل بھر میں بیشتر فلنگ اسٹیشن پر مکمل طور پٹرول کی سیل بند ہے جبکہ جن چند پٹرول پمپس پر پٹرول دن کے کسی ایک حصے میں اگر دستیاب ہے تو وہاں لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔ پٹرول کی قلت کے باعث کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ اس سلسلہ میں حکومتی اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے تمام اقدامات بے سود دکھائی دیتے ہیں اورشہریوں کا کہنا ہے کہ قانون نافذکرنے والے ادارے مافیاز کے سامنے بے بس ہوچکے ہیں۔ گلی محلوں اوردکانوں پرپٹرول100 سے150 روپے لیٹر تک فروخت ہونے لگا ہے جسے کوئی پوچھنے والانہیں۔ عوام الناس کا کہنا ہے کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر پٹرول کی مصنوعی قلت کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے اور عوام کو حقیقی ریلیف پہنچائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here