آرمی چیف کاحملے میں شہید سیکیورٹی گارڈز کو خراجِ عقیدت

0
411

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی عمارت پر دہشت گرد حملہ ناکام بنانے والے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی گارڈز کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈز کے چوکس رہنے کے باعث دہشتگردوں کا حملہ ناکام ہوا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشنل تیاری مکمل رکھنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے تعریف کے مستحق ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان رینجرز سندھ اور سندھ پولیس کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ رینجرز اور پولیس نے مختصر وقت میں دہشتگردوں کا صفایا کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اپنی قوم کے عزم اور شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت امن حاصل کیا ہے۔واضح رہے کہ پیر کی صبح 4 دہشت گردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملہ کردیا تھا۔پہلے سیکیورٹی گارڈز نے ان دہشت گردوں کو عمارت کے اندر داخل ہونے سے روکے رکھا اور پھر پولیس اور رینجرز نے ان دہشت گردوں کا خاتمہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنادیا۔اس حملے میں ایک پولیس افسر اور تین سیکیورٹی گارڈز شہید ہوگئے تھے۔اس حوالے سے ڈی جی رینجرز سندھ نے بتایا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صرف 8 منٹ میں دہشت گردوں کا صفایا کردیا تھا۔انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا تھا کہ اس واقعے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here