گجرات(شاہزیب علی شیبی سے)ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی خصوصی ہدایت کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن گجرات سید بلال نے علاقہ بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جرائم کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کوکسی قسم کی رعائیت نہیں دی جا سکتی جرائم پیشہ افراد سزاکے مستحق ہیں ان کے خلاف بلاامیتاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔اور انکو سخت سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی علاقہ سے جرائم کا خاتمہ اور قانون شکن عناصر کی سرکوبی کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا ، قبضہ مافیا، اسلحہ و بدمعاشی کلچر کو علاقہ سے خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے علاقے کو تمام جرائم سے پاک کر دیں گے علاقہ کا امن خراب کرنے کی کوشش کرنے والے کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔