لندن ( پ ر ) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر الطاف شاھد سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود,امیر فیصل اعوان , غلام نبی عامر, مرزا خلیل اللہ,محمد فیض, چوھدری پرویز اختر, ڈاکٹر سرور,زیبدہ خانم,حمیرا حقانی,عمران خان,ریحان آراین,اور خواجہ یونس نے اپنے مشترکہ بیان میں اپوزیشن پارٹیوں کا پی ڈی ایم ہونے والے کچھ رہنماؤں کے سوچ پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا جس کے مطابق اردو زبان جو قومی زبان ھے اس کے خلاف زھر کھولا گیا اس کے علاوہ بانی پاکستان کے مزار کی بے حرمتی کرنا اور افواج پاکستان کے خلاف اور قومی اداروں کے خلاف ھرزہ زھرارای کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل رحمان سمیت پی ذی ایم کے تمام رہنما قوم سے معافی مانگیں اور اپنی اصلاح کریں ۔ قوم یہ سمجھ رہی تھی پی ڈی ایم کے رہنما کراچی کے جلسے میں سندھ خصوصاً کراچی کو مثالی شہر بنانے کا ماڈل پیش کریں گے ۔کراچی کو اور اس کے کم وبیش تین کروڑ شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق دینگے ووٹ کو حق نہیں ووٹرز کو حق اور جو ووٹرز نہیں ھیں جن میں بچے ,بچیاں اور نوجوانوں کی لاکھوں کی تعداد بھی شامل ھے انہیں آئین پاکستان میں موجود وہ تمام حقوق دینگے کیو نکہ سندھ میں پی ڈی ایم میں شامل ایک جماعت پیپلز پارٹی کی گذشتہ تیس سالوں سے حکومت ھیں ۔ کیا یہ سمجتے ھیں سندھ کی عوام بے وقوف ھے ?اب ایسا ھرگز نہیں چلے گا ۔اب قوم اپنے حقوق کے لئے خود اٹھنا ہو گا۔ اور اپنے حقوق خود حاصل کرنا ہونگے۔ عوام حکومت اور اپوزیشن کے نام نہاد سیاست سے بیزار ہوگئے ھیں ۔ ان حالات میں پاک سرزمین پارثی امید کی واحد کرن بن کر سامنے آئی ھے اور مصطفیٰ کمال کا ماضی گواہ ھے انہوں نے ماضی میں بھی ڈلور کر کے دیکھا ھے اور اسی عزم سے اب سندھ اور پاکستان کو سنوارنے کے لئے پاک سرزمین پارٹی وجود میں آی ھے ۔