گجرات گزشتہ روز سرائے عالمگیرمنڈی بہاﺅالدین روڈ پر ایک ہائی ایس وین جس میں کوئی مسافرسوارنہ تھا کے پٹرول ٹینک سے پٹرول لیک ہونے کے باعث اچانک آگ لگ گئی جس نے آناً فاناً وین کواپنی لپیٹ میں لے لیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122فائربریگیڈ نے کامیاب آپریشن کے بعد آگ پرقابو پالیا ،ریسکیو ذرائع کے مطابق ہائی ایس منظورنامی شخص کی تھی اورآگ لگنے سے تقریباً آٹھ لاکھ روپے نقصان کاتخمینہ بتایاگیاہے اس موقع پراہل علاقہ کی بھی بڑی تعداد موجودتھی۔