دینہ جی ٹی روڈ پر واقع ٹوٹل پٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،خطرناک صورتحال کے پیش نظر ریسکیو ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ کر پمپ کے گرد حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ،آپریشن میں جہلم سے فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور ایمبولینس نے بھی حصہ لیا ،ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی آگ کی خبر پورے علاقے میں پھیل گئی آخری اطلاع آنے تک آگ میں قابو پا لیا گیا ہے