ہم کسی محکمے کا انتظام نہیں چلاسکتے احسن اقبال

0
739


وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ارکان پارلیمنٹ سے کہا ہےکہ آئیے ایسے ایجنڈے پر متفق ہوںجس سے ووٹ کو کاغذ کا ٹکرا نہ سمجھا جائے۔
قومی اسمبلی سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ اس ایوان میں ارکان پارلیمنٹ نہیں عوام کے نمائندے بیٹھے ہیں، ہم مختلف نظریات رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ہم کسی محکمے کا انتظام نہیں چلاسکتے، ہم کوئی اقدام کریں تو صبح ہمیں اسٹے آرڈر دکھا دیا جاتا ہے، ہمارے عدالتی نظام کے اندر بھی ابتری ہے ۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ہم میں سے ہر کوئی دوسرے پہ نگاہ لگائے بیٹھا ہے، ہر ادارہ اس چکر میں ہے کہ اس کے متعلق ٹکر یا خبر کیا بنے گی ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here