تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ایک بڑی زبردست وکٹ گرنے والی ہے،29اپریل کے بعد سیلاب سونامی پلس بننے والا ہے۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نےاہم سیاسی شخصیت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اشارہ دیا اور کہا کہ ایک بڑی اور اہم وکٹ گرنے والی ہے ۔
صحافی نے فوراً ہی چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھا کہ کیا چوہدری نثار آپ کی جماعت میں شامل ہورہے ہیں ؟جس پر انہوں نےجواباً کہا کہ وہ ابھی نہیں بتائیں گے کہ کون شامل ہورہا ہے تاہم ایک بڑی وکٹ جلد گرنے والی ہے۔ایک صحافی نے استفسار کیا کہ آپ کے چہرے کی خوشی بتارہی ہے کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آرہے ہیںجس پر عمران خان نے بات بدل دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 29 اپریل کے بعد سیلاب سونامی پلس بننے والا ہے،ایک عوام کی سونامی اوردوسری پی ٹی آئی میں سونامی آنے والی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ