سیاستدانوں نے قوم کو مایوس کیا، سیاست نبوی وسیاست خلفائے راشدین کی طرز پر نظام حکومت بنائینگے۔
حرمین شریفین میں غار حراء کی زیارت پر پابندی اور جواء خانوں و سینما گھروں کے قیام کی مذمت کرتے ہیں۔
ماہرین پر مشتمل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ قائم کرینگے، سوشل اور الیکٹراناک میڈیا پر پابندی ختم کی جائے۔
امریکہ معصوم بچوں بیگناہ افراد کے قتل سے باز آجائے: علامہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی پریس کانفرنس
گجرات: (سید ندیم نوشاہی ) سیاستدانوں نے قوم کو مایوس کیا، سیاست نبویﷺ وسیاست خلفائے راشدین کی طرز پر نظام حکومت بنائینگے۔ امریکہ معصوم بچوں اور بے گناہ افراد کے قتل سے باز آجائے۔ حرمین شریفین میں غار حراء ودیگر مقدس مقامات کی زیارت پر پابندی اور جواء خانوں و سینما گھروں کے قیام کی مذمت کرتے ہیں۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے قائدین علامہ خادم حسین رضوی اور پیر محمد افضل قادری کی عاملہ کے اجلاس کے بعد راولپنڈی میں پریس کانفرنس۔ اس موقع پر پیر سید عنایت الحق شاہ، پیر سید احسان الحق سلطانپوری، انجینئر حفیظ اللہ علوی، قاری محمد ادریس، علامہ عبد الطیف قادری ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی امور کیلئے الیکشن سیل قائم کردیا گیا ہے، جلد امیدواروں کا اعلان کرینگے۔ تحریک لبیک یارسول اللہ آئندہ الیکشن میں شاندار کامیابیاں حاصل کریگی۔ راجہ ظفر الحق رپورٹ پر آئینی مشاورت مکمل ہونے کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ ماہرین پر مشتمل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ قائم کرہے ہیں، جو خوراک، تعلیم، میڈیکل، انجینئرنگ، سائنس، ٹیکنالوجی سمیت ملک کے تمام شعبوں کا جائزہ لے کر بہتری کیلئے تجاویز مرتب کریگا۔ اس موقع پر قائدین نے کہا کہ تحریک لبیک عوام کی نمائندہ رجسٹرڈ سیاسی تنظیم ہے، لیکن ہمارے سوشل میڈیا پیجز بند کئے جارہے ہیں اور پیمرا نے الیکٹراناک میڈیا پر کوریج کی پابندی لگا رکھی ہے۔ ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ پابندیاں فوری ختم کی جائیں۔ علامہ خادم حسین رضوی اور پیر محمد افضل قادری نے مزید کہا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالتﷺ کا مشن جاری رہیگا، دین کو تخت پر لانے کیلئے کارکن جدوجہد تیز تر کردیں۔