ؕبھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا منہ توڑ جواب

0
779


راولپنڈی (سید ندیم نوشاہی )بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جہاں اس نے براملہ گاؤں میں شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے دو شہریوں کو شہیدجبکہ دو کو زخمی کر دیا، جواب میں پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیاں تباہ کردیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ سے دو شہری شہید جبکہ دوزخمی ہوگئے ہیں ۔بھارتی فوج نے براملہ گاؤں میں شہری آبادی کونشانہ بنایا ،جہاں انہوں نے تھب اوربنچرین سیکٹرپرخودکاراسلحے سے حملہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ما رٹرگولے ا وراینٹی ٹینک گائیڈڈمیزائل استعمال کیے،جواب میں پاک فوج نے کارروائی کابھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو تباہ کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here