سرائے عالمگیر(ارشد قاضی ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے ٹیلی فونک بیان میں کہاہے کہ پاکستان سے محبت ہمارے لہو میں رچی بسی ہے اور کشمیریوں کی پاکستان سے وابستگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کا نوٹس لے ورنہ ایشیا کا امن تباہوجائے گا جس کا ذمہ دار خود بھارت اور عالمی برادری ہوگی انہوں نے کہاکہ مسلہ کشمیر زمین کا تنازعہ نہیںبلکہ ہماری منزل جدوجہد حق خود ارادیت اور پاکستان سے وابستگی اسلام کے مظبوط رشتے کی بنیاد پر استوار ہے جسے ختم کرنے کے لیے مودی سرکار کی بدمعاشیاںاورانڈین افواج کا نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی منفی کاروائیاں ناکام ہوچکیں ہیں اور کشمیریوں کو پاکستان کے مزید نزدیکی آئی ہے اور جدوجہد آزادی کشمیر کامیابی کے آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور انشااللہ بہت جلد کشمیری آزادی کی منزل پائیں گے آج کنٹرول لاین کے دونوں اطراف میں بسنے والے کشمیری پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور پاک سرزمین پر بھاتی فوج کا ایک ناپاک قدم بھارت کی آخری غلطی ہوگا جس کے بعد بھارت کا صرف نام باقی رہے گا ۔