تحریک لبیک پاکستان کی احسن اقبال پرحملےکی شدیدمذمت ،حملہ سیکورٹی اداروں کی مکمل ناکامی ہے۔ علامہ خادم حسین رضوی ،حملہ انتخابات کے التو اء کی سازش ہے۔ امیرتحریک لبیک پاکستان
گجرات (سید ندیم نوشاہی ) تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے امیر شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی نےوفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرحملےکی شدیدمذمت کرتےہوئےکہاہےکہ یہ افسوسناک واقعہ مکمل طورپرسیکیورٹی اداروں کی ناکامی ثابت کرتاہے۔ جب حکومت ایک وفاقی وزیر کو سیکیورٹی نہیں دےسکتی تو عام عوام کی کی حفاظت کیسےممکن ہوگی؟علامہ خادم حسین رضوی نےچیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال پرحملےکی عدالتی تحقیقات کی جائیں ۔احسن اقبال پرحملہ قانون نافذکرنےوالےاداروں کی مکمل ناکامی ہے۔ایسےحالات میں جب ملک میں انتخابات کا اعلان ہونےوالا ہےوزیرداخلہ پرحملہ پورے ملک کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔اور وزیرداخلہ احسن اقبال پرحملہ انتخابات کے التواءکی سازش ہے۔تحریک لبیک پاکستان ملک میں بروقت انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) ایک پرامن سیاسی مذہبی جماعت ہے جوسیاسی جدوجہداورانتخابات کے ذریعےملک میں شریعت کا نفاذ چاہتی ہے۔ اور ہم کسی بھی قسم کی بدامنی کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔