پی ٹی آئی کی اہم وکٹ نون لیگ نےگرادی

0
984


مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرادی ۔پی ٹی آئی رہنما اور سابق ممبر رکن قومی اسمبلی سردار کامل عمر نے ن لیگ جوائن کرلی
لاہور میں شہبازشریف سے ملاقات میںسردار کامل عمر نے اپنے بھائیوں سردار عادل عمر اور سردار عاقل عمر کے ہمراہ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
اس موقع پرحکمراں جماعت ن لیگ کے صدر نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں باشعور عوام خدمت کی سیاست کو کامیاب کرائیں گے ۔
انہوں نے کامل عمر اور ان کے بھائیوں کو ن لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ،اس موقع پر تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے والے شامل ہونے والے کامل عمر اور ان کے بھائیوں نے شہبازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست عوامی خدمت کی سیاست ہے اورہم نے قوم سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے۔
سردار کامل عمر کا تعلق مانگا منڈی رائیونڈ کے معروف سیاسی گھرانے سے ہے، وہ مسلم لیگ ن کی طرف سے 1997ء میں رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، بعد میں وہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here