جہلم(سیدکلیم شاہ )تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺپاکستان آج جہلم میں جلسہ کریں گئی۔ جس کیلئے ضمیر جعفری سٹیڈیم کو خوبصورت طریقے سے سجا دیا گیا ہے جبکہ اس میں ہزاروں کرسیاں اور جلسہ گاہ کو خوبصورت بنانے کیلئے فلیکس لگائے گئے ہیں ، تحریک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔تحریک لبیک پاکستان کےسربراست اعلی پیر محمد افضل قادری ،ڈاکٹر محمد شفیق امینی،پیر سید عنایت الحق شاہ،قاضی محمد محمودقادری،علامہ فارق الحسن،علامہ شاہد چستی،علامہ غلام غوث،علامہ عبدالغفورسمیت ضلعی ومقامی قیادت اس جلسہ کو پروقار بنانے کیلئے ہمہ وقت اپنے حلقہ کے لوگوں کے ساتھ اس میں شمولیت کرنے کیلئے حکمت عملی بنارہے ہیں۔مقامی قیادت کے مطابق اس جلسہ میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہو گی