سعودی عرب میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیاجس کےبعد سعودی عرب میں پہلا روزہ اب جمعرات کو ہوگا جبکہ پاکستان میں بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جمعرات کو ہی پہلا روزہ ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق رؤیت ہلال کے ماہرین فلکیات کا سب سے بڑا اجلاس وسطی علاقہ سدیر میں منعقد کیا گیا ، جس میں انتہائی حساس ٹیلی ا سکوپ اور آلات کی مدد سے چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی ۔اجلاس کے بعدفیصلہ کیا گیا کہ وسطی علاقہ حوطہ سدیر سمیت ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔اس سے قبل سعودی عرب کے مشہور ماہر فلکیات عبداللہ الخضیری نے ٹی وی انٹرویو میں منگل کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کو خارج از امکان قرار دیا تھا۔دوسری جانب انڈونیشیا، ملایشیا، برونائی،سنگاپور، آسٹریلیا، جاپان اور سلطنت عمان میں بھی رمضان المبارک کا آغاز جمعرات 17 مئی سے ہوگا۔