سبزی اور فروٹ والوں کی من مانیاں عروج پر

0
1145

سبزی اور فروٹ والوں کی من مانیاں عروج پر سرائے عالمگیر (ارشدقاضی) سبزی و فروٹ بیچنے والوں کی من مانیاں عروج پر ہیں سبزی و پھل فروش مارکیٹ کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں کو خاطرمیں میں بھی نہیں لاتے، مختلف بہانوں سے مہنگی چیزں بیچنے کا جواز گھڑتے نظر آتے ہیں ، سبزی اور پھلوں کا مہنگا ہونے کا سارا ملبہ آڑھتیوں پرڈال دیتے ہیں ، مارکیٹ کمیٹی کی فراہم کردہ ریٹ لسٹ آویزاں بھی نہیں کی جاتی ، یہ سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ،اپنی مرضی کی قیمت میں فروخت شدہ پھل و سبزی میں خراب اور باسی پھل اورسبزیاں ڈال دی جاتی ہیں ، شہریوں نے میڈیا ون کے دفتر میں بازار سے متعلق شکایات کاانبار لگا دیا ، چئیرمین ایوان صحافت صغیر راٹھور نے ان کی شکایات متعلقہ حکام تک پہنچانے کاوعدہ کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here