کراچی (نیوز ڈیسک )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے انٹرنیٹ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئی ایس پی آر کے نام سے ملنے والی جعلی ای میل سے ہوشیار رہیں۔
آئی ایس پی آر نے اپنی وارننگ میں کہا ہے کہ invite@ispr.press سے آنے والی کسی بھی ای میل کو نہ کھولا جائے کیونکہ اس کا آئی ایس پی آر سے کوئی تعلق نہیں اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ کی پرائیویسی ختم ہوسکتی ہے اور آپ کے سیل فون، لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر سے مواد چرایاجاسکتا ہے۔ لہٰذا اسے ڈیلیٹ کردیں ۔
میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ میں خبردار کیا ہے کہ یہ ایک جعلی ای میل ہے اور اس کا آئی ایس پی آر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انھوں نے انٹرنیٹ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر غلطی سے یہ ای میل کھل جائے تو اس میں موجود کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں۔ کیونکہ اس پر کلک کرنے کی صورت میں آپ کے کمپیوٹر یا فون کی سکیورٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ