سرائے عالمگیر (ارشدقاضی)زکٰوۃ سے غافل ہونا اپنی بربادی اور اسلام کے اہم رکن کو ترک کرنا ہے نبی کریم ﷺ کا ارشاد پاک ہے ’’ تمہیں جو رزق دیا جارہا ہے وہ تمہاری کاریگری نہیں بلکہ معاشرے کے غریب اور پسماندہ لوگوں کی دعاؤں سے مل رہا ہے ‘‘ ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان مسلم لیگ ن ذکاء ڈار کونسلر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ سرائے عالمگیر میں زکوٰۃ کمیٹی اپنی ذمہ داریاں ٹھیک طور سے ادا نہیں کر رہی اور ماہ رمضان میں بھی غرباء کو ان کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا ضلعی زکوٰۃ کمیٹی فوری طور پر سرائے عالمگیر کے تمام وارڈ وں میں زکوٰۃ کمیٹیوں کے چئیرمینوں سے رابطہ کر کے زکوٰۃ فنڈز ریلیز کرے تاکہ ہر وارڈ میں غرباء اور مساکین کے مسائل حل ہوں اور وہ بھی رمضان کے فیوض و برکتیں سے فیض یاب ہو سکیں ، ایمک سوال کے جوان میں انہوں نے کہا زکوٰۃ مال کا لوٹانا ہوتا ہے اگر آپ مستحق لوگوں کو جانتے ہیں تو زکوٰۃ خود پہنچائیں ۔حکومت ایساکوئی نظام نہیں بنا سکی کہ زکوٰۃ اکٹھی کر کے اسلامی ضوابط کے مطابق تقسیم کی جائے ۔