عید پر نئے نوٹ کہاں سے ملیں گے؟

0
829

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے لیے اپنے ذیلی ادارے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ذریعے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کر دی ہے۔نئے نوٹ کمرشل بینکوں کی نامزد شاخوں سے دستیاب ہوں گے، جن کو ’ ای برانچز ‘ کہا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایس بی پی بی ایس سی کے 16فیلڈ دفاتر سے بھی نئے کرنسی نوٹ حاصل کیے جا سکیں گے۔ واضح رہے کہ ای برانچ کے لیے برانچ کا آئی ڈی بینکوں کے موجودہ برانچ/سوئفٹ کوڈ سے مختلف ہے۔ عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے نوٹوں کا اجرا یکم جون 2018ء سے شروع ہوگا اور 14جون 2018ء تک جاری رہے گا۔ یہ سروس ملک کے 132شہروں کی 1535’ ای برانچز ‘ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here